راجستھان کی راجدھانی جے پور میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی
عدالت نے اجمیر درگاہ میں ہوئے بم دھماکہ معاملہ میں فیصلہ آٹھ مارچ تک
ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت نے آج اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی
درگاہ پر ہوئے بم
دھماکہ معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ آٹھ مارچ تک
ملتوی کردیا۔ سماعت کے دوران تقریبا 451 دستاویزات اور 159 گواہ پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ 11 اکتوبر 2007 کی شام کو درگاہ کے احاطے میں ہوئے بم دھماکے
میں تین افراد کی موت اور پندرہ سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔